راولپنڈی بم دھماکہ میں ملوث 2 مجرمان کو تین، تین مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ گنج منڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر تین، تین مرتبہ سزائے موت سنادی۔ دونوں مجرمان کو اقدام قتل، زخمی کرنے کی دفعات میں مجموعی طور پر 23 سال قید، 5 لاکھ معاوضہ، ساڑھے 4 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔دونوں مجرمان نصرت خان اور عادل خان کو تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مجرمان سے بھاری بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، جج نے ریمارکس میں کہا کہ دونوں کو اُس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔13 دسمبر 2020 کو بم دھماکہ میں خاتون مسما یاسمین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فیصلے کے بعد دونوں مجرمان کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں