حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی، معا ون برائے داخلہ بلوچستان
کوئٹہ ( آئی این پی ) صو با ئی دارالحکومت کوئٹہ میںسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعرات کو بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس گھنٹوں تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق اقدام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ہما ری اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ روز بھی کو ئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بنا ءپر مو با ئل انٹر نیٹ سروس گھنٹوں تک بند کر دی گئی تھی ۔
Load/Hide Comments


