اورماڑہ، سمندر میں ماہی گیروں کی چھوٹی کشتی الٹ گئی، لاپتا ماہی گیر کی تلاش کا عمل جاری

اورماڑہ (یو این اے) ساحلی شہر اورماڑہ کے کھلے سمندر میں ماہی گیری میں مصروف ایک چھوٹی کشتی اچانک الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر سمندری لہروں کی نذر ہو کر لاپتا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق، کشتی پر سوار دیگر ماہی گیروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا گیا ہے، تاہم لاپتا ہونے والے ماہی گیر کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور کوسٹ گارڈز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاپتا ماہی گیر کی تلاش کے لیے سمندر میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ مقامی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی تلاش کے کام میں انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں