کوئٹہ، فقیر آباد میں ایک شخص کی 2 بچیوں کیساتھ زیادتی کی کوشش

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے فقیر آباد میں ایک شخص کی 2 بچیوں کیساتھ زیادتی کی کوشش، بچیوں کے شور کرنے پر علاقہ مکین پہنچ گئے، ملزم رش کا فائدہ اٹھاتا ہوا فرار ہوگیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی، ملزم کا چہرہ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے، ملزم ایک بچی کو لے کر فقیر آباد میں کھڈے میں اتار بچی کی بڑی بہن اسے بچانے گئی تو ملزم نے دوسری بچی کو بھی پکڑ لیا، بچیوں کی عمریں 8 سے 11 سال ہیں، بچی کے والد نے ملزم محمد صادق کیخلاف عبدالخالق شہید تھانے میں درج کرلیا گیا، بچیوں کے والد کا ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں