باغبانہ میں نوجوان کا قتل لیویز کے زریعے ضلعی چیئرمین خضدار اور یو سی چیئرمین کے حکم پر ہوا ہے، اسرارزہری

خضدار (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باغبانہ میں نوجوان کا قتل لیویز کے زریعے ضلعی چیئرمین خضدار اور یو سی چیئرمین بابو الٰہی بخش زہری کے حکم پر ہوا ہے چند لوگ طاقت کی نشے میں دھت علاقے کی امن و امان کو خراب کرکے دہشت پہلانے چاہتے ہیں، اسراراللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ خضدار باغبانہ کے رہائشی معصوم نوجوان محمد خان زہری خلیج ملک سے اپنوں میں عید منانے آبائی گاؤں باغبانہ آئے تھے جسے دہشت پہلانے کی خاطر جھوٹی اور من گھڑت کہانی بنا کر لیویز فورس نے اپنے آقاؤں کے حکم پر تخریب کاری کا نشانہ بناکر ناحق قتل کردیا جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور صوبائی، ڈویژنل ضلعی حُکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان دہشت پہلانے والے افراد کو لیویز فورس کے زریعے تخریبی حملوں میں ملوث ہیں اور علاقے کی امن و امان کو خراب کر رہے ہیں ایسے واقعات میں ملوث افراد ریاستی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔بیان میں کہا کہ شنید میں ہے کہ ضلعی چیئرمین نے علاقے میں سیاسی مخالفین کو خوف زدہ کرنے کی خاطر درجنوں افراد کو لیویز کے زریعے ان کاؤنٹر کرنے اور دہشت پہلانے کی خاطر حکمت عملی مرتب کی ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سرکاری مشینری کو باغبانہ کے عوام کے خلاف سیاسی بنیادوں پر استمعال ہونے سے روک دیں اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے لوگوں کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ بصورت دیگر جانبدار رویوں کی وجہ سے مزید نفرتیں بڑھیں گے ریاست ادارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ایسے پیشہ ورانہ افراد کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں