حب انڈسٹریل ایریا سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) حب انڈسٹریل ایریا بجلی کے سب اسٹیشن سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد شناخت نہ ہونے کے سبب ایدھی کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایک اطلاع ملنے پر ہائیٹ پولیس اور لیڈا سیکوررٹی اہلکاورں نے انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری کے بجلی کے سب اسٹیشن کے اندر سے ایک شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہو سکی تاہم نعش کی قریب تار کاٹنے کے کٹر و دیگر آلات ملے ہیں جس سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ کہ متوفی بجلی کی سب اسٹیشن کے اندر بجلی کی تاریں کاٹ کر چوری کی نیت سے داخل ہو ا تھا اور بجلی کا کرنٹ لگنے کے سبب اسکی موت وقع ہوئی ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں