بجلی بند رہنے کی اطلاع

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvخضدارگرڈاسٹیشن پر 2جولائی کے روز صبح6بجے سے شام 4بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً40میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔ دریں اثناءبرقی تنصیبات اور لائنوںپر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 3جولائی کوکانک گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے تا 12بجے دن جبکہ خاران گرڈکے سٹی ٹو،سروان، ٹوہ ملک ،میران قلات فیڈروں سے شام5بجے سے رات8بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں