ٹیچر عامر غوری نے خودکشی کی کوشش کی تھی،پولیس کی بچی کو بچانے کے دعوے کی تردید، مقدمہ درج

کوئٹہ(یو این اے )پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج 52 سالہ سکول ٹیچر عامرغوری کے ایک کمسن بچی کی جان بچاتے ہوئے زخمی ہونے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خودکشی کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے ڈرائیو نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ عامرغوری نے خودکشی کی کوشش کی تھی اور ان کے خلاف ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ عامرغوری کے کمسن بچی کو ٹرین سے بچانے کے دعو ے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر جا کر زخمی عامر غوری کی عیادت کی تھی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی سکول ٹیچر کا سرکاری خرچ پر کراچی کے آغا خان ہسپتال میں علاج کرانے اور ان کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں