جیکب آباد میں فائرنگ سے نوجوان قتل، بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد کے قریب دیرینہ دشمنی کی بناپر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے میرانپور تھانہ کی حدود گا¶ں دلاور برڑو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان انس حاجیجو کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے پہنچ کر لاش کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر ہوا ہے واقع کی مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں جیکب آباد میں معصوم بچی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود گا¶ں اوستا بھلیڈنو آباد میں کوریجا نہر میں نہاتے ہوئے 12 سالہ بچی فضا سولنگی ڈوب گئی، اہل علاقہ نے بچی کو نہر سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے اس کے فوت ہونے کی تصدیق کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں