پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا فواد چودھری سے رابطہ ، تنقید نہ کرنے کی درخواست

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا اور ان سے تنقید نہ کرنےکی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت اور فواد چوہدری کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد نے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں جبکہ سینئر رہنما کا کہنا تھاکہ ہمارا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرنا اور عوامی مینڈیٹ واپس دلانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے پر اتفاق کیا اور فواد چوہدری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں