وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی مستونگ کے قریب لاپتا ہوئے، تلاش کا عمل جاری ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی اور پرو وائس چانسلر گزشتہ روز مستونگ کے قریب لاپتا ہوئے۔ وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کے موبائل فونز بند، سیکورٹی ادارے ٹریسنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر سے کوئٹہ سفر کے دوران وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا مستونگ کے قریب رابطہ منقطع ہوا۔ سیکورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری، متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ حکومت بلوچستان معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
Load/Hide Comments


