قطر اور ترکیہ موجودہ معاہدے میں شامل ہوجاتے ہیں تو یہ خوش آئند پیشرفت ہوگی، خواجہ آصف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی نیوز ویب سائٹ ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ اس انتظام کو فی الحال حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مستقبل میں اسے ایک وسیع تر علاقائی سیکورٹی فریم ورک کی شکل دی جاسکتی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کی رات ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر قطر اور ترکیہ بھی اس موجودہ معاہدے میں شامل ہو جاتے ہیں تو یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ہم خیال ممالک کے درمیان تعاون کا ایک وسیع پلیٹ فارم بنانا ہے تاکہ علاقائی استحکام اور اجتماعی سلامتی کو مزید تقویت دی جاسکے۔
Load/Hide Comments


