پی ٹی آئی ممبران اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان قومی اسمبلی کے فلور پر جھگڑا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور جنید اکبر کا قومی اسمبلی کے فلور پر جھگڑا، تحریک انصاف کے ممبران کی بیچ بچاﺅ کی کوششیں۔ اطلاعات کے مطابق جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان قومی اسمبلی کے فلور پر جھگڑا ہوگیا، اراکین نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کی کوششیں کیں۔ اس حوالے سے جنید اکبر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اقبال آفریدی کو سمجھانے گیا تھا لڑائی کرنے نہیں گیا تھا، میں سمجھا رہا تھا کہ پہلے حکومت کو بات کرنے دو ہم جواب دیں گے، اقبال آفریدی نے بات نہیں سمجھی۔
Load/Hide Comments


