جمیکا میں سمندری طوفان 5 انسانی جانوں کو نگل گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان بیرل نے کیریبین ملک جمیکا کی جانب بڑھتے ہوئے 5 انسانی جانوں کو نگل لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بیرل کیریبین ملک جمیکا کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس دوران ہواﺅں کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سمندری طوفان بیرل نے جنوب مشرق میں تباہی مچائی جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک طاقتور طوفان ہے اور اس موسم میں سمندری طوفان کا آنا انتہائی نایاب عمل ہے جس کی شدت کیٹیگری 4 میں منتقل ہوگئی ہے جب کہ امکان ہے کہ بدھ تک یہ طوفان جمیکا کے اوپر یا اس کے قریب سے گزر جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے تیز بارشوں اور سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں