یمنی حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کا ایکس اکاﺅنٹ معطل،ذرائع
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ذرائع نے ایران نواز یمنی حوثی گروہ کے ترجمان یحییٰ سریع سے منسوب اکائونٹ معطل کر نے کی رپورٹ کی ہے۔تاحال یہ واضح نہیں کہ تقریباً ایک لاکھ 21 ہزار 500 فالوورز رکھنے والے اس اکائونٹ کو کیوں بند کیا گیا۔ ’ایکس ایسے اکائونٹس معطل کر دیتا ہے جو اس کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔‘یحییٰ سریع کا اکائونٹ یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں حملوں، سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ یمنی حکومت کے خلاف حملوں سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا۔
Load/Hide Comments


