دالبندین، مسلح افراد ہندو تاجر کو لوٹ کر فرار

دالبندین (این این آئی) دالبندین میں نامعلوم افراد ہندو تاجر کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے اسٹیشن چوک کے قریب سے نامعلوم مسلح نقاب پوش موثر سائیکل سوار افراد نے انیل کمار ولد پھیلاج رائے اور اومیت کمار سے قیمتی موبائل فون چھین لیا مسلح افراد نے ہندو دکاندار سے 15 ہزار روپے بھی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کے خلاف ہندو برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان و نقدی برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں