جامعہ تربت میں بی ایس اردو پروگرام کیلئے بورڈ آف اسٹڈیز کا دوسرا اجلاس

تربت (یو این اے) یونیورسٹی آف تربت نے بی ایس اردو پروگرام کے بورڈ آف اسٹڈیز کا دوسرا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت جامعہ تربت کے انسٹی ٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر حکیم نے کی، ماہرین، مضامین سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر قندیل بدر، لیکچرار انیلہ بابر کے علاوہ جامعہ تربت شعبہ انگلش کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان ریاض، گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کے اسسٹنٹ پروفیسرز فضل کریم، گلاب احمد اور لیکچرر شعیب احمد، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی لیکچرر زبیدہ غلام جان عمرانی اور جامعہ تربت کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023کے رہنما اصولوں کے مطابق اردو میں بی ایس اور اے ڈی پروگراموں کے نظرثانی شدہ نصاب کا جائزہ لینے کے بعد اسکی توثیق کی۔ اجلاس کے ارکان نے نصاب کو ایچ ای سی کے رہنما اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یونیورسٹی آف تربت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے تعمیری تجاویز پیش کیں۔ اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر طاہر حکیم نے اجلاس میں شرکت کرنے اور قیمتی تجاویز دینے پر بورڈ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں