غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (صباح نیوز)غیر ملکی ایئر لا ئن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے ، ایئر عربیہ کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی۔ایئر عربیہ کی پرواز کے فضا ئی میزبان انس کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئر عربیہ کے فضائی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔فضائی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوئی تو کپتان نے فوری طور طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑا۔ایئر عربیہ کے فضائی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خرابی پر غیر ملکی فضائی میزبان کو سٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں