شہباز گِل برصغیر کی تاریخ سے لاعلم ہیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اجرک صرف سندھ کی نہیں بلکہ انڈس ویلی کی پہچان ہے، لداخ سے بحیرہ عرب تک انڈس ویلی کے اثرات ہیں، شہباز گِل شاید برصغیر کی تاریخ سے لاعلم ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے اجرک سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش تحریک انصاف کے لوگ پڑھے لکھے ہوتے تو ایسے بیانات نہ دیتے۔بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے لیے کچھ نہ ملا تو اجرک کو نشانہ بنا دیا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لداخ سے بحیرہ عرب کے ساحل تک انڈس ویلی کے اثرات ہیں، اجرک صرف سندھ کی نہیں بلکہ انڈس ویلی کی پہچان ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر کچھ نہیں ملتا تو لباس کے متعلق زہر اگلتے ہیں، کاش تحریک انصاف کے جغادری پڑھے لکھے ہوتے تو ایسے بیانات نہ دیتے ۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اجرک جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کی مشترکہ شناخت ہے۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری انڈس ویلی کی وحدانیت کے لیڈر ہیں، شہباز گِل نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہوتا تو اس طرح کے بے سروپا بیان نہ دیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں