مستونگ ،وین اور مزدا میں تصادم، 6 افراد زخمی

مستونگ (صباح نیوز) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر سوزوکی وین اور مزدا گاڑی میں تصادم جسکی نتیجے میں6 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر اسماعیل بلوچ ویلفیئر سوسائٹی منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں 3 افراد کے حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں