بلوچستان آنے والے جیولرز کو تحفظ دیا جائے، آل پاکستان سرافہ یونین

کوئٹہ (آن لائن) آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز گروپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا آصف رمضان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ دوسرے صوبوں سے بلوچستان آنے والے جیولرز اور بیوپاریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے کوئٹہ مچھ اور جھل مگسی گنداوہ میں جیولروں سے لوٹے گئے زیورات اور دیگر سامانا برآمد کیا جائے یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ پروگرام سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم ملک کے اڑھائی لاکھ جیولرز کی نمائندگی کر رہی ہے اور بلوچستان سے سینئر نائب صدر اور وائس چیئرمین کا عہدہ دیا گیا ہے کیونکہ بلوچستان میں کوئی کارخانہ نہیں زیورات کراچی اور پنجاب سے بن کر آتے ہیں جیولرز اور بیوپاریوں کو کوئٹہ اور مچھ میں لوٹا گیا تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے جیولرز میں عدم تحفظ اور تشویش پائی جاتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عائد کئے جانے والے ٹیکسز پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے اور بلوچستان کے جیولرز کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جیولرز سے لوٹا گیا مال نقدی برآمد کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں