خیبر پختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا منصوبے کو قانونی تحفظ دینے پر کام شروع اور قواعد وضوابط وزرات قانون کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔سرکاری سوشل میڈیا کے لیے سوشل میڈیا ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے گا، سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئسرز کو حکومتی تشہیر اشتہاری مشن دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ حکومت نے 1200 سے زائد انفلوئنسرز منصوبے کو نگران حکومت نے ختم کیا تھا، نگران حکومت نے سابقہ حکومت کے سوشل میڈیا منصوبے کےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں