پاکستان بھر میں بجلی کا شدید بحران، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں مرکزی انجمن تاجران کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، حکومت کے خلاف نعرہ بازی، دالبندین کے تاجروں کا صبر بھی جواب دے گیا، زبردست احتجاج، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے، بلز نذر آتش۔ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی طلب 25 ہزار پانچ سو میگاواٹ جبکہ پیداوار 20 ہزار 294 میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کے بحران پر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں