کوئٹہ ،بجلی بند ر ہے گی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںپر ترقیاتی کام اور بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ کاکام کیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں مختلف گرڈاسٹیشنوںسے4جولائی سے 6جولائی تک (روزانہ)صبح 7بجے سے دن 12بجے تک عارضی طورپربجلی بندرہے گی جن میں کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvسورج گنج بازار، بروری روڈ، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، پی اے ایف، ملک پلانٹ، جی او آر، شہبازٹاون، جناح ٹاون فیڈرشامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، کرانی، واسا، غازی، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ون ، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، سرکی روڈ،منی مارکیٹ، چلتن، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزشامل ہیں جن سے صبح7بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی ۔اس کے علاوہ 4جولائی سے6جولائی تک (روزانہ )مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈ، کانسی ون، سید آباد، لیاقت بازارایکسپریس اور سرینا فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ادیان، داریم،کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، تکاتواور واسافیڈروں سے بھی صبح 7بجے سے دن12بجے تک بجلی بندرہے گی۔ دریں اثناء 132KVگرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے سلسلے میں4جولائی کو گدرگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سوراب گرڈسے سہ پہر3بجے تا شام 6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میںعارضی بجلی بندش پرمتعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں