اے این ایف کی کارروائیاں، 6 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (صباح نیوز)اینٹی نارکاٹکس فورس(اے این ایف ) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف تین کارروائیوں میں6 کلو منشیات برآمدکرکے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کی گئی انسداد منشیات 3کارروائیوں کے دوران 6 کلو منشیات برآمدکرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پہلی کارروائی کے دوران مین بس سٹاپ جامشورو کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی کے دوران کلفٹن کراچی میں 3 ملزمان سے 2 کلو چرس جبکہ تیسری کارروائی میں مانا والا سٹاپ لاہور کے قریب خاتون سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments


