بسیمہ ندی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق، بارکھان میں فائرنگ سے ایک زخمی
واشک، بارکھان (یو این اے ) بسیمہ کے علاقے پکنک پوائنٹ ڈاٹ کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جان بحق ہوگئے ، لیویز کے مطابق گرمی سے بچنے کیلئے ندی کے پانی میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے، لیویز فورس بسیمہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا ہے۔ علاوہ ازیں بارکھان کے شہر رکھنی مل محلہ میں نامعلوم افراد کی بدین نامی شخص کی گھر پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق بارکھان کے شہر رکھنی مل محلہ میں نامعلوم افراد کی بدین نامی شخص کی گھر پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگئے زخمی شخص کی شناخت بدین کھیتران کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں فائرنگ کی وجوہ تاحال معلوم نہ ہوسکی مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


