اورماڑہ ، ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ،میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق

اورماڑہ (نمائندہ انتخاب)اورماڑہ کے قریب چاہی کے مقام پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم محکمہ پبلک ہیلتھ مکران سرکل کا سپرنٹینڈنٹ انجنئیر انکی اہلیہ سمیت چار افراد جاں بحق، سپرنٹینڈنٹ انجنیئر پبلک ہیلتھ مکران سرکل امان آسکانی گوادر سے کراچی جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں وہ اور دیگر دو خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ ہسپتال میں دم توڑ گئی، نعشوں کو پی این ایس درمان جاہ اورماڑہ منتقل کر دیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق گوادر کے معروف شخصیت سابق چیف انجنیئرگوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پبلک ہیلتھ مکران سرکل کے سپرنٹینڈنٹ انجنیئرامان آسکانی آج پیر کی صبح اپنے خاندان کے ساتھ گوادر سے کراچی جا رہا تھا کہ اورماڑہ کے قریب چاہی کے مقام پر اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ان کی اہلیہ سمیت چار افراد جابحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں تین خواتین شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں امان اللہ ولد عبد المجید، عالیہ زوجہ امان اللہ، سعیدہ زوجہ احمد اور حبیبہ زوجہ عبدالغنی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں