انتظامیہ کی چشم پوشی، لاپتا ظہیر بلوچ کے اہلخانہ کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف اہل خانہ کا ساتویں روز بھی سریاب روڈ کوئٹہ پر احتجاجی دھرنا جاری۔ ابھی تک حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں