پسنی سے کراچی جانیوالی وین حادثے کا شکار، 4 مسافر زخمی
پسنی (نامہ نگار)پسنی سے کراچی جانیوالی وین منیجی کے قریب حادثے کا شکار 4 افراد زخمی ، ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو پی این ایس درمان جاہ اورماڑہ منتقل کر دیا ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق پسنی سے کراچی جانیوالی وین اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار دو خواتین اور بچی سمیت ڈرائیور زخمی ہوگئے ، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 نے پی این ایس درمان جاہ اورماڑہ منتقل کر دیا ، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
Load/Hide Comments


