ڈیرہ بگٹی میں زہریلی لسی پینے کے باعث خواتین و بچوں سمیت 15 افراد کی حالت خراب
ڈیرہ بگٹی (آن لائن) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے حبیب رائی میں زہریلی لسی پینے کے باعث خواتین و بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر ہوگئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ان کی میڈیکل ٹیم نے بروقت پہنچ کر کئی قیمتی جانیں بچا لیں ذرائع کے مطابق اتوار اور سوموار کے درمیانی رات کو نواحی علاقے حبیب رائی میں زہریلی لسی پینے کی وجہ سے 3خاندانوں کے 15افراد کی حالت غیر ہوگئی متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اعجاز سرور کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نوجوان ڈاکٹر ہارون بگٹی نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی علاج شروع کردی متاثرین میں کم از کم 5افراد بے ہوش تھے ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں علاقے میں خراب حالات کے باوجود میڈیکل ٹیم نے پہنچ کر قیمتی جانوں کو بچالیا اس موقع پر میڈیکل ٹیم کے ہمراہ لیویز فورس ڈیرہ بگٹی کے دفعدار گلو خان بگٹی کی سربراہی میں سیکورٹی بھی ان کے ساتھ موجود تھی علاقے کے نامور قبائلی شخصیت وڈیرہ بلخ شیر راہیجہ بگٹی نے متاثرین کے علاج کے لئے بروقت پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اعجاز سرور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ینگ ڈاکٹر ہارون بگٹی کا علاقہ مکینوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔


