سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ
کوئٹہ (صباح نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر و سیکرٹری ہیلتھ کے احکامات پر سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے سول اسپتال میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ تمام پیرا میڈیکس اور ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا ہے۔ محرم الحرام میں خصوصی طور پر یوم عاشو کے موقع پر ریسکیو عملہ ہائی الرٹ ہے۔ یوم عاشور کے علاوہ بھی دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بہتر سے بہتر علاج کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ محدود وسائل میں رہ کر مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کریں۔
Load/Hide Comments


