پشین، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی
پشین(انتخاب نیوز)بلوچستان کے علاقے پشین میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے بند خوشدل خان روڈ پر زلزلہ ہوٹل کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبعی امداد کیلے سول ہسپتال پشین منتقل کردیا ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی چوہدری اصغر محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
Load/Hide Comments


