مردان ،پولیس چوکی پرفائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق ،2زخمی

مردان(صباح نیوز) مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی آثار قدیمہ میں واقع پولیس چوکی پر پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عمر نبیجاں بحق ہوگیا جبکہ 2 اہلکار کانسٹبل محمد فیاض اور کانسٹبل شبیر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق لاش اور زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں