ملائیشیا میں کام کرنیوالے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار

اسلام آباد:ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی اے اے ایم نے 18 پاکستانی پائلٹ کے لائسنس کی تصدیق کے لیے سی اے اے حکام کو خط لکھا تھا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشیا میں کام کرنے والے اٹھارہ پائلٹ کے لائسنس کو درست قرار دے دیا۔جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے تمام گراؤنڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایویشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔…… #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں