بلوچستان میں شدید گرمی، تربت دالبندین اور نوکنڈی پاکستان کا گرم ترین شہر
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ گرمی بلوچستان میں پڑی ہے جن میں تربت نوکنڈی اور دالبندین ملک کا گرم ترین شہر رہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ رہا دالبندین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ 32 اور کوہلو 39 لسبیلہ 39 گڈانی 38 حب چوکی 33 خضدار 31 اور نوکنڈی اور دالبندین 43میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا گوادر 36 تربت 43 پسنی 33 سبی 39 جعفر آباد 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی 36 اور جھل مگسی 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارکھان میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج شام یا رات میں ژوب، بارکھان، شیرانی، موسی خیل، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے نصیرآباد، لورالائی، خضدار اور گرد و نواح میں بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے


