کانک میں شکار کھیلنے والا کراچی کا رہائشی گولی لگنے سے جاں بحق

مستونگ(یو این اے )شکار کیلئے جانے والا ریٹائرڈ کرنل اپنے ہی بندوق کی گولی چلنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کانک چلتن کے دامن میں پہاڑ کی بلند چوٹی پر شکارکے شوقین کراچی سے آئے ہوئے ریٹائرڈ کرنل نجم الرحمن حاجی محمد قاسم رئیسانی کے مہمان اپنے ہی بندوق کی فائر سے جاں بحق ہوگیا ہے شکار کھیلنے کے بعد واپسی پر اونچے پہاڑ سے نیچے اترنے کے دوران بندوق ٹیگر پر ہاتھ لگنے سے فائر ہونے پر پاوں میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے دوستوں نے بمشکل پہاڑ سے پانچ گھنٹوں کے طویل مسافت کے بعد اتارا اور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر زیادہ خون بہنے اور بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں