بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ(یو این اے ) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم موسی خیل، ژوب، بارکھان، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، آواران، بیلہ اور خضدار میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم موسی خیل، ژوب، لسبیلہ، آواران، بیلہ اور خضدار اضلاع میں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چاغی، واشک، پنجگور، کیچ اور ساحلی پٹی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی اور تربت میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ پنجگور میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ، لسبیلہ اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ، پسنی اور کوئٹہ میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈاور گوادر میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا جبکہ ژوب میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت میں 11 ملی میٹر اور مسلم باغ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔


