کردگاپ میں مینگل قبائل کے دو گروہوں میں تصادم، 7 افراد زخمی

کردگاپ (صباح نیوز) کردگاپ کے علاقے گرگینہ میں مینگل قبائل کے دو گروہوں میں تصادم، لاٹھیوں کے وار سے دونوں جانب سات افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر بی ایچ یو آشخان رودینی منتقل کردیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی ہدایت پر نائب رسالدار محمد اسماعیل سرپرہ لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں