بلوچستان میں کارروائیاں ،اربوں روپے مالیت کا غیر قانونی سامان ضبط

کوئٹہ ( این این آئی) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی دیگر اداروں کے ہمراہ 01 تا 23 جولائی 2024 کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا ضبط شدہ اشیاء میں 28,310 لیٹر ایر انی ڈیزیل ، 2652 ٹائرز، 287 کارٹنزسگریٹس اور چینی و یوریا کھاد 14 میٹرک ٹن ، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، چائینز سالٹ اور موبائل فونز شامل ہیں، اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ناکام بنادیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں