گوادر کے دو نوجوان فٹبالرزناروے کپ میں شرکت کیلئے روانہ

گوادر(نمائندہ انتخاب) سبحان کریم اور امیر عمر دراز ناروے کپ میں بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے روانہ ، یاد رہے کہ سبحان کریم انٹرنیشنل کا یہ بین الاقوامی سطح پر دوسرا دورہ ہے جو پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ،اس سے پہلے سبحان کریم انٹرنیشنل پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کا بھوٹان میں حصہ رہے چکے ہیں ، اور اپنے پہلے میچ میں وہ اپنے ٹیم کے لیئے اسکور بھی کرچکے ہیں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ سبحان کریم انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت پوری دنیامیں فٹبال کے شائقین سے داد حاصل کی اور اپنے علاقے گوادر کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام بھی روشن کیا ، ایک مرتبہ بھی گوادر کے یہ دو ہونہار نوجوان فٹبالرزاپنی بہترین کارکردگی سے پاکستان ،گوادر سمیت پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں