صوبائی دارلحکومت میں ٹریفک جام سے شہری ذہنی مریض بن گئے
کوئٹہ؛صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک جام روز کامعمول بن گیا، شام پانچ بجے کے بعد رات 11بجے تک شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا جم غفیر رہتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے،عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شام ہوتے ہی ٹریفک جام ہونا شروع ہو جاتا ہے بلکہ عید قریب کی آمد کے ساتھ ہی ٹریفک کاجام ہونا شدت اختیار کرگیا ہے،جگہ جگہ غیر ضروری پارکنگ کی وجہ سے شاہراہیں جام ہوجاتی ہے پھر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرناپڑتاہے ٹریفک کے سنگین مسئلے سے عوام بلخصوص مریضوں کو شدت مشکلات شروع ہو جاتا ہے شہر کے مختلف روڈ ہاکی چوک‘اکرم ہسپتال،عدالت روڈ‘جناح روڈ‘بے نظیر فلائی اور،پشین اسٹاپ،کوہلہ پاٹک،پٹیل روڈ‘پر شدید ٹریفک جام رہتا ہے شہر میں شام ہوتے ہی ٹریفک اہلکار روڈوں پر نظر نہیں آتے رش کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہے عوام بالا حکام سے درخواست کرتے ہے کہ عید کے قریب آتے ہی شہر میں ٹریفک کے مسئلے کو حل کریں۔


