شاہراہوں پر رکاوٹیں، مکران ڈویژن کا زمینی رابطہ منقطع، دھرنے کے شرکا کو واپسی کا راستہ نہ مل سکا

گوادر (صباح نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے سمیت شاہراہوں سے حکومت کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں نہ ہٹائی جاسکیں، گوادر سمیت مکران کا کراچی کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا دھرنے کے شرکا کو واپسی کا راستہ نہ مل سکا۔ شاہراہیں بند ہونے سے ایران سرحد پر ایک ہفتے سے سیکڑوں زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے پی ٹی اے کو مواصلاتی نظام کی بحالی کا مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے گوادر سمیت مکران کا موبائل نیٹ ورک سمیت مواصلاتی نظام تا حال بحال نہ ہوسکا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی بلوچستان اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو یکجہتی کے گرفتار کارکنان کی رہائی کی ہدایت کردی۔ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی. کے دھرنے کے موقع پر گرفتار 77 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں