تارڑ صاحب 50 لاکھ کے عوض اپنے کسی لخت جگر کی جبری گمشدگی قبول کرلیں گے، جہانزیب بلوچ
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر واجہ جہانزیب بلوچ نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نذیر تارڑ صاحب اگر آپ پچاس لاکھ کے عیوض اپنے کسی لخت جگر کی جبری گمشدگی قبول کرلیں تو کبیر بلوچ کی ماں جو 15 سال سے اپنے بیٹے کی راہ دیکھ رہی ہے اور اس جیسی ہزاروں ماﺅں کو راضی کرلیں گے کہ وہ آپ کے پچاس لاکھ لے کر اپنے لخت جگر کو بھول جائے۔
Load/Hide Comments


