بلوچستان میں بارشیں ،درجنوں مکانات منہدم، سینکڑوں دیہات زیرآب

کوئٹہ ( آئی این پی )گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں رپورٹ ہوئی ہیںتفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز قلات، زیارت، کوہلو ،سبی ،مستونگ، لسبیلہ ،حب ،خضدار، جھل مگسی، قلات، کچھی ،ہرنائی، لورالائی، شیرانی، دکی، کوئٹہ(سریاب)موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں درمیانہ و تیز بارش ہوئی ہیں کوہلو میں بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے ایک خاتون کی زخمی ہوئی ہے جس کو ضلعی انتظامیہ علاج کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے کوہلو اور سبی کو ملانیوالی سڑک بارش اور سیلابی کی وجہ سے عارضی بند ہوا جس کو ضلعی انتظامیہ بحال کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ہرنائی کی روڈ زردالو کے مقام پر سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہوئی تھی جس کو ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک کیلئے بحال کردی ہے۔اگلے 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں موسیٰ خیل ،بارکھان، شیرانی، ژوب، لسبیلہ، حب، خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، کوئٹہ ،واشک، پنجگور، آواران، کیچ کے ساحلی علاقوں ،ژوب ،شیرانی ،دکی، ہرنائی، لورالائی ،زیارت ،ڈیرہ بگٹی، کوہلو، کچھی، نصیر آباد، جھل مگسی ،صحبت پور، اوستہ محمد آس پاس کے علاوہ دئیگر علا قوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ مو سلا دھار اور درمیا نہ با رش کی پیشنگو ئی کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں