الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر اپنے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈال دیئے

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر اپنے اور اعلی عدالتوں کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈال دیئے ۔ 4 فیصلے ان افراد کے لئے اپ لوڈ کئے جو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اور پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا 13جنوری کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست پر کمیشن کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں