نصیر آباد میں فائرنگ سے خاتون قتل، ایک شخص زخمی

نصیرآباد ( آئی این پی ) نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا جبکہ اس کے مبینہ آشنا کو شدید زخمی کردیا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ اصغر میں ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماتہ ر کو قتل کر دیا گیا جبکہ اسکے آشنا عاشق علی کو زخمی کر دیا پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا منگولی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او محمد عمر اعوان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں