اوتھل،پولیس کی جانب سے2نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک

اوتھل(یو این اے )لسبیلہ کوسٹ گارڈز اوتھل چیک پوسٹ کیخلاف پولیس تھانہ اوتھل کے سامنے علاقہ مکینوں کی جانب سے روڈ بلاک کردیا ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہزاروں مسافر پھنس گئے لسبیلہ کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اوتھل کے خلاف علاقائی لوگ نے احتجاجا مین قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ۔سندھ و بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور احتجاج کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں احتجاج کی قیادت کرنیوالے قبائلی شخصیت سردار امام بخش مانڈڑہ کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز نے ہمارے بے گناہ دو نوجوان گرفتار کیئے ہیں،گزشتہ رات پکڑے گئے بے قصور نوجوانوں کو پولیس تھانہ اوتھل میں بلاوجہ بٹھا دیا گیا ہے۔آئے روز کوسٹ گارڈز اپنی چیک پوسٹ سے نیچے گوٹھوں میں آکر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنا انکا وتیرہ بن چکا ہے جب تک ہمارے نوجوانوں کو چھوڑا نہیں جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں