بلوچستان آتش فشاں بن رہا ہے، بلوچ قوم پرست لیڈر بھی غیر مقبول ہو رہے ہیں، سعد رفیق

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر آواز دروں کے عنوان سے لکھا ہے کہ بلوچستان دھکتا آتش فشاں بن رہا ہے، آئینی حدود میں رہ کر اختلاف رکھنے والے بلوچ قوم پرست لیڈر بھی غیر مقبول ہو رہے ہیں۔ دہائیوں کی غلطیوں اور خرابات کا نتیجہ اب سر پہ کھڑا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں، سیکورٹی ادارے، سول انتظامیہ بشمول حکومتی و اپوزیشن سیاسی جماعتیں سر جوڑیں، دھڑے بندی سے اوپر اٹھ کر تفکر کریں، جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے، اکھاڑ پچھاڑ اور حیلے بہانوں سے وقت گزاری مزید ممکن نہیں لگتی، کیا اقدامات کرنے ہیں؟، کس سے بات کرنی ہے؟، کس کا مقابلہ کرنا ہے؟ فیصلہ اجتماعی دانش سے کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں