بولان میڈیکل یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے انٹرویوز کا اعلان

کوئٹہ؛بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ایک اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام / سیلف فنانس کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں خالی ھو نے والی نشستوں پر داخلوں کیلیے انٹرویوز آج بروز سوموار صبح دس (10:00) بجے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بروری روڈ کویٹہ کے اکیڈمک کونسل ھال میں منعقد ھونگے۔ وہ امیدوار جو پہلیہی ایڈمیشن کمیٹی کے سامنے انٹرویوز کیلئے پیش ہوئے تھیوہ انٹرویوز سے مثتثنی ھونگے۔ دیگر تمام امیدواروں کو ایڈمیشن کمیٹی کے روبرو انٹرویوز کیلییوقت مقررہ پر پیش ہونے کی تاکید کی گئی ہے واضح رہے کہ داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کیلیے ایڈمیشن کمیٹی کے روبروانٹرویوز کیلییحاظر ھونا ایک لازمی شرط ھے۔ مزید برآں، تمام امیدواروں اور ان کے والدین و سرپرستوں کوھدایت کی گئی ھے کہ وہ انٹرویوز کے دوران COVID-19 کے تحت حکومت کے متعین کردہ تمام تر SOPs پر مکمل طور پرعمل درآمد کوہرصورت یقینی بنا ئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں