سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جاری ہونے کا عندیہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جاری ہونے کا عندیہ دے دیا۔ سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک جماعت چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے؟ اس پر جسٹس منصور نے کہاکہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، نوٹیفکیشن جب ہونا ہو گا ہو جائے گا۔ صحافی نے پوچھا آپ کو چیف جسٹس بننے کی کوئی جلدی تو نہیں؟ جسٹس منصور نے کہاکہ مجھے کوئی جلدی نہیں، جب ہونا ہو گا، نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں